نئی دہلی/6اپریل(ایجنسی) اگر آپ نئے مالی سال میں ماروتی آلٹو کار خریدنے کی پلاننگ کررہیں تو جلد ی کریں، کیونکہ کچھ دن بعد یہ کار ماضی کی بات ہوگی، ابھی ڈیلیرشپ کے یہاں یہ آرام سے مل جائے گی، ایسا ہم اس لیے کہہ رہے ہیں کیونکہ ملک کی سب سے بری کار ساز کمپنی ماروتی نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار آلٹو 800 کا پروڈکشن بندکردیا ہے، یہ کار
پچھلے 12 سال سے کمپنی کی بیسٹ سلینگ کار رہی ہے-
فروری 2018 میں پہلی بار آلٹو کی فروخت کا ہندسہ 1 ملین پر پہنچا تھا ، سال 2010 میں یہ فروخت بڑھ کر ڈیڑھ ملین ہوگئی، اسکے 8 سال بعد یعنی 2018 میں آلٹو کی فروخت بڑھ کر 3.5 ملین تک پہنچ گئی، آپ کو بتادیں کہ 1 اپریل 2020 سے ہندوستان میں Crash test compatibility nom لاگو ہورہے ہیں، ایسے میں ماروتی اپنی آلٹو کو کریش ٹیسٹ اسٹانڈرڈ بنارہی ہے-