ممبئی، 10 فروری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے باہمی محصولات عائد کرنے کے منصوبے کے خطرے سے عالمی تجارتی تناؤ بڑھنے اور بازاروں میں غیر یقینی کی صورتحال مزید گہرے ہونے کے خوف سے سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج گر گئی۔
شیئر ز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 548.39
پوائنٹس یا 0.70 فیصد گر کر 30 77,311.80 پوائنٹس پر آگیا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج ایکسچینج ( این ایس ای ) نفسٹی 178.35 پوائنٹس ما یا 0.76 فیصد گر کر 23,381 پوائ ائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے مقابلے مڈکیپ اور چھوٹی کمپنیوں کے شیئرز میں زیادہ فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈکیپ 2.06 فیصد گر کر 42,162.36 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.25 فیصد کی کمی کے ساتھ 49,034.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔