ممبئی، 23 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے چین سے درآمدات پر ٹیرف میں کمی کا اشارہ دینے کے بعد مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل ساتویں تجارتی سیشن میں بڑی چھلانگ کے ساتھ بند
ہوا۔
شیئر ز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 520.90 پوائنٹس یعنی 300.65 فیصد بڑھ کر تقریباً سترہ ہفتوں کی بلند ترین سطح اور 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 80116.49 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اس سے پہلے 18 دسمبر 2024 کو یہ 80182.20 پوائنٹس پر تھا۔