: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 28 جنوری (یو این آئی) مالیاتی خدمات بشمول بینکنگ، آٹو اور رئیلٹی، فروری کی مانیٹری پالیسی جائزہ میٹنگ میں شرح سود میں کمی کی توقع ہے کیونکہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینکنگ نظام میں لیکویڈیٹی بڑھانے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
پانچ گروپ کمپنیوں میں زبر
دست خریداری، گزشتہ دو روز کی مسلسل گراوٹ سے بحالی کے بعد آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 24. 535 پوائنٹس یا 0.71 فیصد چھلانگ لگا کر 75,901.41 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 128.10 پوائنٹس یا 0.56 فیصد چھلانگ لگا کر 22,957.25 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔