ممبئی ، 20 مارچ (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے اس سال دو بار شرح سود میں کمی کے اندازہ کو برقرار رکھنے سے امریکی بانڈ ایلڈ میں گراوٹ کی بدولت مقامی سطح پر ہمہ جہت خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے دن اچھال
رہا۔
شیئروں پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 899.01 پوائنٹس یعنی 1.19 فیصد کی چھلانگ لگا کر تقر تقریباً 30 پانچ ہفتوں کے بعد 76 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی سطح کو عبور کر کے 76,348.06 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس سے پہلے 13 مارچ کو یہ 76,138.97 پوائنٹس پر رہا تھا۔