ممبئی 25 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیل حماس تنازع کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ اور کمپنیوں کے سہ ماہی کے کمزور نتائج کی اجے سے عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ہوئی منافع وصولی کے
دباؤ میں اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن بھی ہلچل رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکسی 522.82 پوائنٹ یعنی 0.81 فیصد گر کر چار ماہ کی کم ترین سطح 64049.06 پر ان کے آگیا۔
اس سے قبل 28 جون کو یہ 63915.42 پوائنٹس پر تھا۔