ممبئی، 08 اپریل (یو این آئی) ریزرو بینک (آر بی آئی) کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اقتصادی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی طرف سے خرید و فروخت کے رجحان پر اسٹاک مارکیٹ گزشتہ تین دنوں کی گراوٹ
سے بحال ہوئی۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 412.23 پوائنٹس بڑھ کر 59447.18 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 157.75 پوائنٹس بڑھ کر 17797.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے شیئربھی منافع میں رہے۔