ممبئی، 9ستمبر (یو این آئی) غیرملکی بازاروں میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر مواصلات، پاور اور یوٹی لٹیز شعبہ کی کمپنیوں میں ہوئی خرید کی بدولت مسلسل دودن کی گراوٹ سے نکل کر سنسیکس 54.81اور نفٹی میں 15.75پوائنٹ کا اضافہ
ہوا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 54.81پوائنٹ بڑھ کر 58,305.07پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 15.75پوائنٹ بڑھ کر 17,369.25پوائنٹ پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں خریداری پر زیادہ زور رہا۔