ممبئی، 17 فروری (یو این آئی) عالمی مارکیٹ کی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر توانائی، صحت کی دیکھ بھال، یوٹیلیٹیز، کنزومر ڈیوریبلز اور سروسز سمیت گیارہ گروپوں میں ہوئی خریداری کی وجہ سے میں آج اسٹاک مارکیٹ نہ صرف ابتدائی بلکہ گزشتہ آٹھ دنوں کی مسلسل گراوٹ سے سنبھلنے میں کامیاب
رہا۔
بی ایس ای کا حساس 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 57.65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 75996.86 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کان کانفٹی 30.25 پوائنٹس مضبوط ہو کر 22959.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تاہم ، بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔