ممبئی، 28 اپریل (یو این آئی) پہلگام دہشت گردانہ حملے کو لے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے باوجود صنعت کار مکیش امبانی کی بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) سمیت 23 کمپنیوں بشمول ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) میں خریداری کے سبب آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی۔
شیئرز پر
مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سین سیکس 84 . س 1005.84 پوائنٹس یا 1.27 فیصد چھلانگ لگا کر 30 80,218.37 پوائنٹس پر بند ہوا، جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) نفٹی 289.15 پوائنٹس یا 1 فیصد کے اضافے سے 24328.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 1.34 فیصد بڑھ کر 43,097.01 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.39 فیصد بڑھ کر 48,193.46 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔