ممبئی، 20ستمبر (یو این آئی) دنیا کے کئی اہم سنٹرل بینکوں کی اس طرح ہونے والی میٹنگ سے پہلے سرمایہ کاروں کی احتیاط سے غیرملکی بازاروں میں آئی گراوٹ کے درمیان اونچی قیمت پر ہوئی چوطرفہ منافع وصولی کے دباو میں پیر کو گھریلو شیئر بازار ایک فیصد تک گر گیا۔
دوپہر تک 59ہزار پوائنٹ کے آس پاس کاروبار کررہا بی ایس ای
کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس دو بجے کے بعد شروع ہوئی فروخت کے دباو میں 524.96پوائنٹ کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 59ہزار پوائنٹس کے نیچے 58,490.93پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاکایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 188.25 پوائنٹ ٹوٹ کر 17396.90پوائنٹ پر رہا۔
سرمایہ کاروں نے بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں بھی جم منافع وصولی کی۔