ممبئی، 15 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو، کینیڈا اور دیگر ممالک سے آنے والی گاڑیوں اور ان کے پرزوں پر ڈیوٹی میں نظر ثانی کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فونز، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک سامان پر ٹیرف میں چھوٹ دینے کے عندیہ کے بعد مقامی سطحکے ساتھ ساتھ عالمی بازار میں بھی زبر دست خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے آج بڑی چھلانگ لگائی۔
شیئر ز پر مشتمل بی ایس ای کا
حساس انڈیکس سینسیکس 1577.63 پوائنٹس یا 302.10 فیصد بڑھ کر 76 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی نشان کو عبور کر کے پانچ تجارتی سیشنوں کے بعد 76,734.89 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 500.00 پوائنٹس یا 2.19 فیصد سے 23 ہزار پوائنٹس سے زیادہ 23328.55 پوائنٹس تک پہنچ گئے۔
اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 3.02 فیصد اضافے کے ساتھ 41,489.86 پوائنٹس پر بند ہوا اور اسمال کیپ 3.21 فیصد اضافے کے ساتھ 47,269.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔