ممبئی ، 04 اپریل (یو این آئی ) ریزرو بینک آف انڈیا ( آربی آئی) کی دو ماہی مانیٹری پالیسی جائزہ میٹنگ میں سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ آئی ٹی، سی ڈی، مالیاتی خدمات ، یوٹیلٹیز سمیت تیرہ گروپوں میں زبر دست خریداری
کی وجہ سے پالیسی کی شرحیں برقرار رہیں گی۔
جس کی وجہ سے مسلسل دو دنوں کی گراوٹ سے ابھرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی آئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 350.81 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 74,227.63 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔