ممبئی، 09 اگست (یو این آئی) عالمی منڈی میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر دھاتوں، توانائی، کنزیومر ڈیور بلز اور آئل اینڈ گیس سمیت 16 گروپ اسٹاکس میں زبر دست خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج تیزی واپس آئی۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 149.31 پوائنٹس بڑھ کر
65,995.81 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایچینج (این ایس ای) نفسی 61.70 پوائنٹس بڑھ کر 19,632.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں نے بھی بڑی کمپنیوں کی طرح خریداری ہوئی جس کی وجہ سے مڈکیپ 0.39 فیصد بڑھ کر 30,497.43 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.57 فیصد بڑھ کر 35,450.37 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔