ممبئی ، 12 اگست (یو این آئی) امریکی شارٹ سیلر کمپنی ہنڈ نبرگ ریسرچ کے کیپٹل مارکیٹس کے ریگولیٹر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئر مین مادھی بیچ اور ان کے شوہر دھول بنچ اڈانی گروپ کے آف شور فنڈ میں حصص رکھنے کے الزام کو لے کر گھمسان سے سہمے سرمایہ کاوں کے احتیاط کی وجہ سے اتار چڑھاؤ سے گزر کر آج شیئر بازار گر کر بند
ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 56.99 پوائنٹس گر کر 79648.92 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 20.50 پوائنٹس گر کر 24347.00 پوائنٹس پر رہا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے برعکس، بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.04 فیصد بڑھ کر 47210.37 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.51 فیصد بڑھ کر 53887.52 پوائنٹس ہو گیا۔