ممبئی، 02 اگست (یو این آئی) مایوس کن امریکی اعداد و شمار کی وجہ سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے ممکنہ کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر عالمی منڈی کے منفی رجحان کے دباؤ میں انیس گروپس بشمول میٹل، رئیلٹی ، آٹو اور آئی ٹی میں فروخت سے مقامی سطح پر آج اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا اور دونوں بینچ مارک انڈیکس
سینسیکس اور نفٹی میں لگاتار پانچ دنوں سے اضافہ رک گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 885.60 پوائنٹس کی کمی کے بعد پانچ دن کے بعد 80,981.95 پر 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے آگیا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 293.20 پوائنٹس گر کر 25 ہزار پوائنٹس کی چوٹی سے گر کر 24,717.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔