ممبئی، 24 اپریل (یو این آئی) عالمی منڈیوں کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر اونچی قیمت پر ہندوستان یونیلیور، بھارتی ایئرٹیل ، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایٹرنل سمیت 16 بڑی کمپنیوں میں پرافٹ بلنگ کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گزشتہ مسلسل سات تجارتی سیشن کی تیزی گنوا کر آج گر کر بند
ہوا۔
حصص پر مشتمل پی ایس ای کا حساس انڈیکس سیسیکس 315.06 پوائنٹس پھسل کر 3080 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے 79801.43 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 82.25 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24246.70 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.16 فیصد گر کر 43590.49 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.01 فیصد گر کر 4,267.43 پوائنٹس پر آگیا۔