ممبئی، 24 مئی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد کم ہونے سے گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل دوسرے کاروباری دن تیزی کا رجحان رہا اور سنسیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ در ج کیا گیا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس
111.42 پوائنٹس یعنی0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 50651.90 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو 12 مارچ کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 22.40 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد اضافے کے ساتھ 15197.70 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، جو اس کی 3 مارچ کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔