ممبئی 17 جنوری (یو این آئی) شرح سود میں کمی اور چین کی معیشت کے پٹڑی پر لوٹنے کی امید سے جد وجہد کر رہے سرمایہ کاروں کے کمزور رجحان سے عالمی مارکیٹ میں آئی گراوٹ کے درمیان مقامی طور پر جاری سہ ماہی نتائج میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے قرض۔ ڈپازٹ تناسب کے خطر ناک سطح پر پہنچنے سے اس ہیوی ویٹ بینک کے حصص کے تقریباً
ساڑھے آٹھ فیصد لڑھکنے سے آج شیئر بازار میں کہرام مچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1628.01 پوائنٹس یعنی 2.23 فیصد گر کر 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 71500.76 پوائنٹس رہ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 460.35 پوائنٹس یعنی 2.09 فیصد گر کر 22 ہزار پوائنٹس سے نیچے 21571.95 پوائنٹس پر آگیا۔