ممبئی، 10 مئی (یو این آئی) امریکہ میں روزگار کے نرم اعداد و شمار کی وجہ سے اس سال سرمایہ کاروں کی شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھنے سے عالمی بازار میں تیزی کی آنے کی بدولت مقامی سطح پر کموڈ ٹیز، یوٹیلیٹیز، پاور ، تیل و گیس اور دھاتوں سمیت سولہ سیکٹروں میں ہوئی بہترین
خریداری سے آج شیئر بازار گزشتہ روز کی خشک سالی سے ابھر کر مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 260.30 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 72664.47 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 97.70 پوائنٹس کی مضبوطی سے 22055.20 پوائنٹس پر آگیا۔