ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جون میں شرح سود میں کٹوتی شروع کرنے کی توقع کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں آنے والی تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر رئیلٹی ، دھاتیں، ٹیلی کام کموڈٹیز اور یوٹلیٹیز سمیت اٹھارہ گروپوں میں زبر دست خریداری کی بدولت آج سینسیکس مسلسل
تیسرے دن چڑھتا ہوا 74 ہزار پوائنٹس کے پار پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 363.20 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر تین ہفتوں کے بعد 74 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 74014.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 135.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22462.00 پوائنٹس پر بند ہوا۔