ممبئی، 15 نومبر (یو این آئی ) مہنگائی کم ہونے سے دنیا میں بلند شرح سود میں مستقبل قریب میں کمی کی امید سے عالمی بازار میں آئی تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ میں رونق
رہی۔
امریکہ ، برطانیہ اور ہندوستان میں مہنگائی میں کمی کے اعداد و شمار سے بلند شرح سود میں مستقبل قریب میں کٹوتی کی امید بڑھ گئی ہے۔ اکتوبر میں ہندوستان کی خوردہ افراط زر کم ہو کر 4.87 فیصد اور تھوک مہنگائی منفی 0.52 فیصد نیچے رہ گئی۔