ممبئی، 02 ستمبر (یو این آئی) عالمی منڈی میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر بجاج فنسر واور بجاج فنانس سمیت اٹھارہ بڑی کمپنیوں کے تین فیصد سے زیادہ چڑھنے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دسویں دن بھی
تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 194.07 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 82,559.84 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی 42.80 پوائنٹس
چڑھ کر 25,278.70 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔