ممبئی، 11 اکتوبر، (ایجنسی) ہندوستانی روپیہ کے سال کے ریکارڈ نچلی سطح پر جانے اور عالمی سطح پر بنے دباؤ کی وجہ سےاسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آ گیا اور جمعرات کو سینسیکس 1000 پوائنٹس سے زیادہ اور نفٹي 300 پوائنٹس سے زیادہ ٹوٹ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ کے کھلتے ہی سینسیکس قریب 700 پوائنٹس پھسل کر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ 1000 پوائنٹس سے زیادہ
ٹوٹ کر 33723.53 پوائنٹس پر آ گیا۔ کاروبار کے آغاز میں یہ 34063.82 پوائنٹس پر کھلا اور یہی اس کا سب سے اونچی سطح بھی رہا۔ اس دوران اس میں معمولی بہتری کے ساتھ 825 پوائنٹس گر کر33935.73 پر رہا ۔ گزشتہ سیشن میں سنسیکس 34760.89 پوائنٹس پر رہا تھا۔
اسی طرح سے نفٹی بھی گراوٹ کے ساتھ 10169.80 پوائنٹس پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ 322 پوائنٹس گر کر 10138.0 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا. گزشتہ سیشن میں یہ 10460.10 پوائنٹس پر رہا تھا۔