: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) مشہور وکیل اور صنعت کار منیش سنگھل نے آج ملک کی اعلیٰ صنعتی تنظیم انڈین انڈسٹری اینڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن (ایسوچیم) کے سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔
مسٹر سنگھل اس سے قبل فیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اینڈ ٹریڈ (کلی) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کئی ہندوستانی ملٹی نیشنل
کمپنیوں کے ساتھ بھی کام کیا ہے جن میں ٹاٹا موٹرز ، آئثر (وولوو)، ٹاٹا آٹو کمپ سسٹمز ، موزر بیئر انڈیا اور بی ای ایم ایل شامل ہیں۔ مسٹر سنگھل نے مسٹر دیپک سود کی جگہ لی ہے۔ ایسو چیم کے صدر سنجے نائر نے کہا کہ مسٹر سنگھل ایسو چیم کے اثر کو مزید بڑھانے میں مدد کریں گے۔
ایسو چیم بنیادی طور پر چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی نمائندگی کرتا ہے اور پالیسی امور پر کام کرتاہے-