the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،25 اکتوبر(یو این آئی) دیوالی سے پہلے جیو نے ’میکنگ آف جیو فون نیکسٹ‘ فلم ریلیز کی ہے  اس ویڈیو کامقصد جیو فون نیکسٹ کے لانچ کے پیچھے کے ویژن اور آئیڈیا کے بارے میں بتاناہے  ویسے تو یہ نیا فون ہندوستان کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا ہے لیکن اس نے ابھی سے ہی بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو اپنی جانب مائل کرنا شروع کردیا ہے خیال رہے کہ پانچ سال کی قلیل مدت میں جیو ہندوستان کی زبان پر چھاگیا ہے۔ جیو نے جغرافیائی، مالی اور ماجی ہر طبقہ کے لوگوں کو چھوا ہے۔ ملک میں آج اس کے 43کروڑ سے زیادہ یوزرس ہیں۔ ہندوستان کے ہر گھر میں ڈیجیٹل کنیکویٹی کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ریلائنس جیو نے فیصلہ کن قدم اٹھانے کا منصوبہ بنایا اور اسی ٹھوس پہل کا نتیجہ ہے جیو فون نیکسٹ۔
جیو فون نیکسٹ ایک میڈ اِن انڈیا، میڈ فار انڈیا اور میڈ بائے انڈینس فون ہے۔ جیو فون نیکسٹ یہ یقینی بنائے گا کہ ہر ایک ہندوستانی کو مساوی مواقع ملے اورڈیجیٹل تکنیک کا فائدہ حاصل ہو۔ کمپنی نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ کیسے جیو فون نیکسٹ لاکھوں



بھارتیوں کی زندگی کو بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔
جیو فون نیکسٹ پرگتی آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا۔ یہ گوگل انڈرائیڈ کے ذریعہ بنایا گیا ایک عالمی سطحی آپریٹنگ سسٹم ہے جسے خاص طور پر ہندوستان کیلئے بنایا گیا ہے۔ پرگتی او ایس کو جیو اور گوگل کی بہترین ٹیکینشین نے تیار کیا ہے۔ اور جیسا کی نام سے ہی ظاہر ہے اس کا مقصد کفایتی قیمتوں پر بہترین ایکسپیرینس کے ساتھ سبھی کیلئے ترقی یقینی بناناہے۔
جیو فون نیکسٹ کا پروسیسر بھی ٹیکنالوجی لیڈر ہے، اسے کوالکام نے تیار کیا ہے۔ جیو فون نیکسٹ میں لگا کوالکام پروسیسر، فون کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا۔ یہ پروسیسر آپٹی مائزڈ کنیکٹویٹی اینڈ لوکیشن ٹیکنالوجی، آڈیو اور بیٹری کے بہتر استعمال کو بڑھائے گا۔ جیو فون نیکسٹ کی شاندار فیچر پوری طرح سے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔
جیو فون نیکسٹ وائس اسسٹنٹ یوزرس کوڈیوائس کو آپریٹ کرنے میں مدد کرتا ہے (جیسے ایپ کھولیں، سیٹنگ کو منیج کریں وغیرہ) ساتھ ہی انٹر نیٹ سے معلومات / کنٹینٹ آسانی سے اپنی زبان میں حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.