the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے بدھ کو ملک میں سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانک آلات کے لیے ڈسپلے (اسکرین) سسٹم کے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے پورے ماحولیاتی نظام کو تیار کرنے کے لیے 10 ارب ڈالر (76 ہزار کروڑ روپے) کے میگا پلان کا اعلان کیا اس کا مقصد کمپیوٹر چپ اور الیکٹرانک مصنوعات کے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کو دنیا میں ایک سرکردہ مرکز کے طور پرابھارنا ہے حکومت نے ہندوستان کو الیکٹرانک مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بنانے کے لیے کل 2.30 لاکھ کروڑ روپے (30 ارب ڈالر سے زیادہ) کا ترغیبی بجٹ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سیمی کنڈکٹر کی مینوفیکچرنگ اس اسکیم کی اہم بنیاد ہوگی۔
اس کے لیے انڈیا سیمی



کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) چلایا جائے گا، جو اس شعبے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر اور ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے صحافیوں کو اس فیصلے کی اطلاع دی۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ ’آتم نربھر بھارت‘کے خواب کو آگے بڑھانے اور الیکٹرانک سسٹم کے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے میدان میں ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا مرکز بنانے کے لیے، وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج کابینہ کی میٹنگ میں سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانک ڈسپلے سسٹمز کےمینوفیکچرنگ کا ایک مستحکم ماحول کی ترقی کے لیے ایک جامع پروگرام کو منظوری دی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.