نئی دہلی، یکم ستمبر (یو این آئی) آٹوموبائل ساز کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا (ایم اینڈ ایم) کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں رواں سال اگست میں گزشتہ سال کی اسی مدت میں 13651 کے مقابلے 17 فیصد اضافے کے ساتھ 15973 یونٹس تک اضافہ درج کیا گیا
ہے۔
کمپنی نے بدھ کے روز کہا کہ اگست 2021 میں کل 15971 گاڑیاں فروخت کی گئیں جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے 13651 یونٹس سے 17 فیصد زیادہ ہیں۔
اس عرصے کے دوران، یوٹیلیٹی گاڑیوں کی فروخت 23 فیصد کے اضافے کے ساتھ 13407 یونٹس سے بڑھ کر 15786 یونٹس تک گئی۔