ممبئی، 2 مئی (یو این آئی) مہندرا اینڈ مہندرا نے پیر کو کہا کہ کمپنی نے اپریل 2022 میں کل 45,640 گاڑیاں فروخت کیں، جو کہ گزشتہ سال اسی مدت میں فروخت کی گئی 36,437 گاڑیوں سے 25.25 فیصد زیادہ ہیں۔
مہندرا اینڈ مہندرا نے ایک بیان میں کہا کہ اپریل میں
کمپنی نے 22,168 یوٹیلیٹی گاڑیاں فروخت کیں جبکہ یوٹیلیٹی گاڑیوں، گاڑیوں اور وین سمیت فروخت ہونے والی مسافر گاڑیوں کی تعداد 22,526 ہے۔
کمپنی نے اپریل 2022 میں 35 فی صد کے اضافہ کے ساتھ 2703 گاڑیاں برآمد کی تھیں جبکہ اس نے اپریل 2021 میں 2,005 گاڑیاں برآمد کی تھیں۔