کولکتہ ، 10 اپریل (یو این آئی) گاڑیوں کی مینو فیکچرنگ کرنے والی کمپنی مہندرا اینڈ مہندرانے ملک میں الیکٹرک موبیلٹی کی سمت میں ایک اہم قدم بڑھاتے ہوئے اپنی نئی آل۔ الیکٹرک اور یجن اسپورٹس
یوٹیلیٹیز وہیکل (ایس یو وی) ایکس ای وی 9 ای اور بی ای 6 کے 3,000 سے زیادہ یونٹس کی ڈلیوری مکمل کر لی ہے۔
کمپنی نے جمعرات کو کہا کہ یہ حصولیابی 20 مارچ 2025 کو ڈیلیوری شروع ہونے کے بعد محض 20 دنوں میں حاصل ہوئی ہے۔