نئی دہلی، 2 دسمبر (یو این آئی) لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کا 200 کروڑ روپے کا میونسپل بانڈ بدھ کے روز بمبئی اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای میں درج کیا گیا رہائشی اور شہری امور کی مرکزی وزارت نےیہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بانڈ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں ممبئی میں نیشنل اسٹاک ایکسچینج - این ایس ای کے ایک تقریب میں درج کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ ملک میں میونسپل بانڈ جاری کرنے والا نواں شہر بن گیا ہے۔
لکھنؤ بانڈ کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئر کے امرت مشن - اٹل تجدید
کاری اور شہری تبدیلی مشن کے تحت حوصلہ افزائی کی گئی ہے، جس کو اس کے سود سے لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کو سبسڈی دینے کے لئے 26 کروڑ روپے ملیں گے۔ اس پیشگی ترغیبی رقم سے میونسپل کارپوریشن پر سود کے بوجھ پر دو فیصد کمی واقع ہوگی۔
لکھنؤ میونسپل کارپوریشن نے 13 نومبر کو کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا میونسپل بانڈ جاری کیا ، جو بی ایس ای میں درج ہے۔ مجموعی طور پر 100 کروڑ روپئے کے ایشو سرمایہ کاروں کو راغب کیا گیا اور 450 کروڑ روپئے کے کل ٹینڈرز موصول ہوئے۔ یہ 8.5 فیصد کی ترغیبی کوپن شرح پر بند ہوا اور اس کی مدت 10 سال ہے۔