دہلی، 1 نومبر (ذرائع) آج سے نومبر کا مہینہ شروع ہوا، نومبر کے پہلے دن مہنگائی کے محاذ پر عام لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ گیس کمپنیوں (IOCL) نے دیوالی کے بعد ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست کمی کی
ہے۔
گیس کمپنیوں نے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 115 روپے کمی کردی۔ تاہم یہ کٹوتی کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں پر کی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ 6 جولائی سے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔