ممبئی، 06 دسمبر (یو این آئی) گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست فروخت کی وجہ سے 1.65 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی اور اس دوران سرمایہ کاروں کو 4.29 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں کا سنسیٹیو انڈیکس سینسیکس 949.32 پوائنٹس گر کر 57 ہزار پوائنٹس سے
نیچے 56747.14 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 17 ہزار کی نفسیاتی سطح سےپھسل کر 16912.25 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.35 فیصد گر کر 24842.18 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.35 فیصد گر کر 28038.53 پوائنٹس پر رہا۔