نئی دہلی ، 5 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو حکومت کو ہدایت دی کہ وہ بینکاری دھوکہ دہی کے معاملے میں ریاستوں سے رابطہ کرکے کارروائی کو یقینی بنائیں ہریانہ کے روہتک سے تعلق رکھنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اروند کمار شرما نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا اور الزام لگایا کہ ایسے معاملات میں بھی پولیس کارروائی نہیں کرتی ہے۔ اس پر مسٹر برلا نے مرکزی
حکومت سے ریاستوں کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی بھی اس وقت ایوان میں موجود تھے۔ چیئرمین نے کہا کہ پولیس کو ایسی کسی بھی فراڈ پر کارروائی کرنی چاہئے۔
مسٹر شرما نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ’اپنے صارف کو جانیں‘ کی خانہ پری مکمل کرنے کے بہانے کئی ایپس کے ذریعہ دھوکہ دہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب متاثرہ پولیس کے پاس جاتا ہے تو پولیس کا کہنا ہے کہ نمبر بلاک کردیں۔