نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی)گُڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) سے حاصل ہونے والے ٹیکس کا حصہ ریاستوں کو نہ دیئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے بدھ کے روز اپوزیشن پارٹیوں نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ہنگامہ
کیا۔
وقفہ سوالات شروع ہوتے ہیں ممبران کا نام لیا گیا تو تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی ایس آر) اور شیو سینا کے ممبران ہاتھوں میں تختیاں لیکر کھڑے ہوگئے ۔
جی ایس ٹی میں ریاستوں کے حصے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے نعرے بازی شروع کردی۔