the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 2 نومبر (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے چھوٹی صنعتوں کو دیوالی کا تحفہ دیتے ہوئے جمعہ کو انہیں فوری اور سستا قرض، انسپکٹروں سے آزادی، سرکاری کمپنیوں میں 25 فیصد لازمی خریداری اور برآمد کرنے والے تاجرں کو سود میں پانچ فیصد چھوٹ دینے کے فیصلے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ حکومت نئے ہندوستان کی تعمیر میں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

مسٹر مودی نے یہاں چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم



ایس اے آئی) کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چھوٹی صنعتوں کو فائد ہ پہنچانے کے لئے 12 اہم فیصلے کئے ہیں جن سے نئے ہندوستان کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ 

انہوںنے کہا کہ اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) رجسٹر چھوٹی صنعتوں کو ایک کروڑ روپے تک کا قرض اب صرف 59 منٹ میں دیئے جائیں گے اور اس پر سود میں دو فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔ اس کے لئے صنعت کاروں کو آن لائن درخواست میں جی ایس ٹی رٹرن، ٹیکس رٹرن اور بینک کھاتوں کی تٖفصیلات دینی ہوں گی۔ اس درخواست کو محض 59 منٹ میں اصولی اجازت مل جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.