نئی دہلی/20مارچ(ایجنسی) فرانس کی کسٹم آٹو موبائل کمپنی lazareth نے اڑونے والی موٹر سائیکل بنائی ہے، جو عام بائیکوں کی طرح ہی سڑکوں پر چلتی ہے لیکن ساتھ ہی ہیلی کاپٹر کی طرح ہوا میں بھی اڑان بھرے گی، کمپنی نے اسے LMV 496 کا نام دیا ہے، جو کافی حد تک کمپنی کی ہی LM-847 سے متاثر ہے.
60 سیکنڈ، موٹر سائیکل ہوا میں
اس موٹر سائیکل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے رائڈ موڈ سے فلائی موڈ پر جانے میں صرف 60 سکنڈ کا وقت لگتا ہے، کمپنی نے حال ہی میں اسکی ٹیسٹنگ کی ہے جس میں بائیک کو کامیابی طریقہ سے ہوا میں اڑا کر دیکھایا ہے.
کمپنی اسے دبئی کے آٹو شو میں پیش کرئے گی، اسکی قیمت
3.84 کروڑ روپے ہوسکتی ہے-