: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 ستمبر (ذرائع) ریزرو بینک آف انڈیا نے 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔ آپ اسے اب 7 اکتوبر تک تبدیل کر سکیں گے۔ ریزرو بینک نے بڑا فیصلہ لے کر عوام کو راحت دی ہے۔ اس سے پہلے 2000 روپے
کے نوٹ بدلنے یا جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر یعنی آج ہی ختم ہو رہی تھی۔ آر بی آئی نے اسے مزید ایک ہفتہ بڑھا دیا ہے۔ آر بی آئی کے فیصلے کے بعد اب آپ 7 اکتوبر 2023 تک بینکوں میں جا کر 2000 روپے کے نوٹ تبدیل یا جمع کرا سکیں گے۔