کویت، 15 نومبر (یو این آئی) کویت میٹرو پر وجیٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پروجیکٹس اتھارٹی کی سپر یم کمیٹی کی جانب سے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، جو کہ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
بین الا قوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پراجیکٹ کے عوامی فنڈز پر اہم
انتظامی اور مالیاتی بوجھ پر مبنی تھا، جس کی رقم 2.152 ملین دینار تھی، یہ فیصلہ ، اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کے بدلے کیا گیا۔
پارٹنر شپ اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے واضح کیا گیا کہ منصوبے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ فزیبلٹی اسٹڈیز کے نتائج کی جانچ پڑتال کرنے والی مختلف کمیٹیوں کی سفارشات پر مبنی تھا۔