کولہاپور/19جون(ایجنسی) مہاراشٹرا کے چار اور کرناٹک کے چار ضلوں کے لیے کولہاپوری چپل کو GI (Geographical Indication) ٹیگ مل ہے- مہاراشٹرا کے کولہاپور، سنگالی، ستارا اور سولاپور اضلاع میں اور کرناٹک کے بیل گاؤں ، دھرواڑ، بگالکوٹ اور بیجا پور ان اضلاع کو کولہاپوری چپل بنانے کی آئی جی ٹیگ مل ہے- ماناجارہا ہے
کہ مہاراشٹرا کے لوگ کرناٹک کے ضلع کو بھی جی آئی ٹیگ میں شامل کرنے کی مخالفت کرسکتے ہیں-
جانوروں کے چمڑے سے بنانے والی کولہاپوری چپل ملک بھر میں اپنی مضبوطی کے لیے جانی جاتی ہے، ساتھ ہی یہ اپنی ڈیزائن اور خوبصورتی کے لیے بھی جانی جاتی ہے- اسکی مقبولیت پورے ملک میں ہے اور ہر کوئی اسے شوق سے پہننا پسندکرتا ہے-