نئی دہلی/4مارچ(ایجنسی) سپریم کورٹ کے فیصلے میں صاف-صاف کہا گیا ہے کہ آدھار کو بینک اکاؤنٹ سے جورنا ضروری نہیں ہے، اکاؤنٹ کے کے وائی سی کے لیے دوسرے دستاویزات کا استعمال کیا جاسکتا ہے، حالانکہ آدھار کو پین کارڈ سے لنک کرنا ضروری ہے اور اسکی آخری تاریخ 31 مارچ ہے،
گھر بیٹھے اسکی جانچ کی جاسکتی ہے کہ آدھار اور اکاؤنٹ لنک ہے یا نہیں.
1. سب سے پہلے UIDAI کی سرکاری ویب سائٹ پر
جائیں:
2. ویب سائٹ کھل جانے کے بعد چیک آدھار اینڈ بینک اکاؤنٹ لنکنگ اسٹیٹس Check Aadhaar & Bank Account Linking Status) 3. یہاں ایک صفحہ کھولتا ہے، جہاں آپ کو 12 ہندسوں والا آدھارنمبر درج کرنا ہے.
4. آدھار نمبر درج کرنے کے بعد رجسٹرڈ موبائل پر OTP آئے گا.
5. OTP ڈالنے کے بعد لاگ ان کرنا ہے جسکے بعد اسٹیٹس آپ کے سامنے ہوگا.
اگر کوئی اکاؤنٹ اور آدھار لنک ہوگا تو سامنے لکھا ہوگا "Your Bank Aadhaar Mapping has been done.".