ممبئی، 22 مئی (یواین آئی) لاك ڈاؤن کے باوجود ملک کے سرمایہ دار مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاروں کا تانتا لگا ہوا ہے اور محض ایک ماہ میں اسکو پانچواں سرمایہ کار امریکی پرائیویٹ ایکوئٹی سرمایہ کار آر ملا جس نے جمعہ کو 11367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے جھولی بھردی۔
کے کے آر کا جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری 4.91 لاکھ کروڑ روپے کے ایکوئٹی ویلیو ایشن اور 5.61 لاکھ کروڑ روپے کے وینچر کیپیٹل
ویلیو ایشن پر ہوا ہے۔ امریکی کمپنی کو سرمایہ کاری کے عوض میں جیو پلیٹ فارمز میں 2.32 فیصد ایکوئٹی ملے گی۔ کے کے آر کا ایشیا میں کسی کمپنی میں اب تک کی سب سے بڑی رقم کی سرمایہ کاری ہے۔
جیوپلیٹ فارمز میں 22 اپریل کو سرمایہ کاری کا سلسلہ سوشل میڈیا کے مہارتھی فیس بک کی سرمایہ کاری سے شروع ہوئی اور اس کے بعد سلور لیک، وسٹا ایکوئٹی پاٹرنرز، جنرل اٹالانٹک اور اب کے کے آر نے کل 78،562 کروڑ روپے سے جھولی بھر دی۔