نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) ملکی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے شروع کئے گئے کھادی ولیج انڈسٹری کمیشن کے ای۔ کامرس پورٹل نے اپنے آغاز کے محض 8 مہینوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کی فروخت کی ہے۔
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی مرکزی وزارت نے یہاں بتایا کہ سات جولائی کو جاری ہونے کے بعد کھادی ای۔ پورٹل پراب تک 65 ہزار لوگ آئے ہیں۔ ان میں سے 10
ہزار لوگوں نے خریداری کی ہے۔ کھادی کمیشن نے اس گاہکوں کو ایک لاکھ سے زیادہ مصنوعات پہنچائیں۔ اس مدت کے دوران اوسط آن لائن خریداری 11 ہزار روپے فی گاہک درج کی گئی ہے۔
کھادی کمیشن کے مطابق مہاراشٹر سے 1785، دلی سے 1584 اور اترپردیش سے 1281 لوگوں نے خریداری کی ہے۔ پورٹل پر سب سے زیادہ کھادی کے ماسک۔ شہد، ہربل صابت، کرانا کا سامان، کپڑے اور اگربتی کی فروخت ہوئی ہے۔