نئی دہلی/23اکتوبر(ایجنسی) کرناٹک حکومت نے ریاست میں سڑک حادثوں میں ہونے والی موت کے اعدا و شمار میں کمی لانے کے لیے موٹر سیکل میں پیچھے والی سیٹ پر مسافر کے بیٹھنے پر روک لگادی ہے. اتنا ہی نہیں حکومت نے موٹر سیکل سے پیچھے کی سیٹ ہی ہٹانے کی تیاری کرلی ہے. یہ قوانین
100 سی سی سے کم طاقت والے انجن پر لاگو ہوگا. ریاستی حکومت اسکے لیے موٹر سیکل والی کمپنیوں سے بھی بات کریں گی کہ وہ ایسی موٹرسیکل میں پیچھے کی سیٹ نہ بنائے.
ایک انگریزی اخبار کے مطابق، اس قانون کے بارے میں ریاست کے ٹرانسپورٹ وزارت نے 16 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا جاچکا ہے.