نئی دہلی ، 18 اکتوبر (یو این آئی) کیجریوال حکومت روزگار بازار 2.0 پورٹل بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا جہاں نوجوان داخلہ کی سطح پر نوکریوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں کیجریوال حکومت کی جانب سے گزشتہ سال شروع کیا گیا روزگار بازار پورٹل دہلی میں نوکریوں کی تلاش میں لاکھوں نوجوانوں اور ہنر مند افرادی قوت کی تلاش میں ہزاروں کاروباروں کے لیے ایک لائف لائن کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ہے۔ اس کی کامیابی کو
دیکھتے ہوئے کیجریوال حکومت روزگار بازار 2.0 پورٹل بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا جہاں نوجوان انٹری لیول کی نوکریوں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
محکمہ روزگار کی جانب سے اس سلسلے میں 14 اکتوبر تک ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔ روزگار بازار 1.0 پورٹل کی کامیابیوں کی بنیاد پر نیا پورٹل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی جاب میچنگ خدمات کے ساتھ ساتھ دہلی کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر روزگار سے متعلقہ خدمات فراہم کرے گا۔