کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
نئی دہلی، 28 اکتوبر 2023 ۔سیلاب، آگ اور
زلزلے جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے میں حکومتوں اور انتظامیہ کو سب سے بڑا چیلنج
کا سامناکرناپڑتا ہے، وہ ہے مواصلات کا نام ہوجانا، جس کی وجہ
سے ضروری اور بروقت امداد فراہم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ریلائنس جیو نے انڈیا موبائل
کانگریس-2023 میں اپنا '
ایمرجنسی رسپانس کمیونیکیشن سسٹم' ڈسپلے کیا ہے، جس سے بیش قیمت
زندگیوں کو بچایا جاسکے گا۔
جیو کے ٹرو 5G پر
چلنے والا یہ ' ایمرجنسی
رسپانس کمیونیکیشن سسٹم' کئی سطحوں پر مواصلات کو مضبوط
کرے گا۔ اس سسٹم میں سیٹلائٹ سے منسلک ' کمیونیکیشن ٹاور آن وہیلز' ہوگا، جسے کسی
بھی وقت، کہیں بھی اور کسی بھی صورت حال میں مقامی مواصلاتی نظام میں خلل پڑنے کی
صورت میں تعینات کیا جا سکتا ہے۔
امداد پہنچانے والیٹیموں کے کمانڈ سینٹر کے لیے،
ریلائنس جیو نے ایک طاقتور ایپ ڈیزائن کی ہے جسے ' ایکس آر کمپینین کہا
جاتا ہے۔ یہ ایپ آپ کو حقیقی وقت میں اپنی سپورٹ ٹیموں سے منسلک رکھے گی۔ کام کی
تقسیم، دو طرفہ آڈیو ویڈیو کالنگ، ایمرجنسی ایمبولینس کالنگ، ٹیم کی نقل و حرکت،
کام کی پیش رفت کی رپورٹ کو کمانڈ سینٹر میں موجود ایپ کے ذریعے حقیقی وقت پر
مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال اس ایپ میں تقریباً 20 ٹیموں کو بیک وقت منسلک
کیا جا سکتا ہے۔ جس میں ضرورت پڑنے پر اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔