نئی دہلی،25 جولائی (یواین آئی)عالی وبا (کوویڈ -19) کی وجہ سے نافذ کیاگیا لاک ڈاؤن ملک کے ٹیلی کمیونیکیشن شعبہ کی سب بڑی کمپنیوں ووڈا- آئیڈیا اور ایئرٹیل پر بہت بھاری پڑا ہے۔مارچ - اپریل کے دوران ریلائنس جیو ہی واحد موبائل سروس پرووائڈر کمپنی رہی جس کے ساتھ نئے گاہک جڑے جبکہ ایئرٹیل اور ووڈا - آئیڈیا کے قریب پونے دو کروڑ گاہکوں نے ان کی سروس چھوڑ دیں۔
ٹیلی کوم ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی)کے مارچ - اپریل کے اعدادو شمار کی بنیاد پر ریلائنس جیو نے اس دوران تقریباً 63 لاکھ گاہک اور جوڑکر اپنی نمبر ایک کی پوزیشن کو اور مضبوط کر کے دونوں کمپنیوں کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔لاک ڈاأن کا اثر اپریل میں سرکاری کمپنی بی ایس این ایل بھی نہیں جھیل پائی اور اس
کے 20,053گاہک جڑے تھے۔حالانکہ کمپنی کے ساتھ مارچ میں 95,428گاہک جڑے تھے۔
لاک ڈاؤن کا سب سے بڑا جھٹکا ووڈا آئیڈیا کو لگا ہے۔ دو ماہ کے دوران ، کمپنی کے ایک کروڑ آٹھ لاکھ 70 ہزار سے زیادہ گاہک نے اس کی سروس کو چھوڑ دیا۔ اسی عرصے میں ایرٹیل کے 65 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ گاہک ٹوٹ گئے۔
ٹرائی کے اعداد و شمار سےبتاتے ہیں کہ لاک ڈاؤن ٹیلی کام کی صنعت پر بھاری پڑا ہے ۔ مجموعی طور پر ، مارچ ، اپریل میں ، ایک کروڑ سے زیادہ گاہک گھٹے ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک میں موبائل سم استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔ جبکہ رواں سال فروری کے آخر میں 116 کروڑ پانچ لاکھ گاہک موبائل وائرلیس سروس استعمال کررہے تھے جبکہ اپریل کے آخر میں ان کی تعداد کم ہو کر 114 کروڑ 95 لاکھ رہ گئی۔