the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) ریلائنس جیو نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) سے ووڈا -آئیڈیا اور ایئر ٹیل کے ذریعہ کسان تحریک کی آڑ میں اپنے صارفین کو غیر مناسب طریقے سے اپنی طرف سے کھینچنے اور اس کی شبیہ خراب کرنے شکایت کی ہے۔ ٹرآئی کے سکریٹری ایس کے گپتا کو لکھے گئے خط میں ریلائنس جیو نے ووڈا-آئیڈیا اور ایئرٹیل کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے اتھارٹی کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ ریلائنس جیو نے الزام عائد کیا ہے کہ ووڈا- آئیڈیا اور ایئرٹیل کسان تحریک کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ریلائنس جیو نے اپنے خط میں الزام لگایا ہے کہ ووڈا-آئیڈیا اور ایئرٹیل شمالی ہندوستان کے مختلف حصوں میں صارفین کو راغب کرنے کے لئے



غیر اخلاقی طریقے اپنا رہے ہیں۔ یہ کمپنیاں کسان تحریک سے فائدہ اٹھانے کے لئے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہیں۔ ریلائنس جیو کا کہنا ہے کہ 28 ستمبر کو اس نے ٹرائی کو لکھے گئے ایک خط میں بھی اپنا اعتراض درج کیا تھا، لیکن اس کے باوجود دونوں کمپنیاں قانون کو نظر انداز کرکے اپنی منفی تشہیر کو برقرار رکھی ہوئی ہیں۔
خط میں جیو نے اپنے صارفین کو پورٹ کرکے غلط طریقے سے راغب کرنے کی کوششوں کی بھی مخالفت کی ہے۔ اس بارے میں ریلائنس جیو نے فوٹو اور ویڈیو شواہد بھی جمع کروائے ہیں۔
ووڈا- آئیڈیا اور ایئرٹیل اپنے آپ کو کسان دوست اور ریلائنس جیو کو کسان مخالف قرار دے کر اس تحریک کو مزید تقویت دینے کا کام کر رہی ہیں، اس سے ریلائنس جیو کی شبیہ مجروح ہو رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.