the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی 44ویں سالانہ عام اجلاس کے دوران چیئرمین مکیش امبانی نے آج امید کا اظہار کیا کہ ملک میں 5جی کا آغاز ریلائنس جیو ہی کرے گا۔ ریلائنس جیو نے جدید اسٹینڈ اَلون 5جی کو ترقی دینے میں زبردست سبقت حاصل کر لی ہے، جو وائرلیس براڈبینڈ کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
مسٹر امبانی نے بتایا کہ 5جی ٹیسٹنگ کے دوران جیو نے کامیاب ایک جی بی پی ایس سے زیادہ کی اسپیڈ پائی ہے۔
حال ہی میں 5جی کی ٹسیٹنگ شروع کرنے کے لیے ضروری اسپیکٹرم کمپنیوں کو جاری کیا گیا تھا۔ جیو دہلی، ممبئی سمیت کئی شہروں میں 5جی ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔ مسٹر



امبانی نے بتایا کہ پورے ملک میں پھیلے ڈیٹا سینٹروں پر 5جی اسٹینڈ اَلون نیٹ ورک کو انسٹال کر دیا گیا ہے اور ریلائنس جیو کے مضبوط نیٹ ورک آرکیٹیکچر کی وجہ سے 4جی سے 5جی میں آسانی سے اپگریشن کیا جا سکتا ہے۔
’آتم نربھر بھارت‘ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر امبانی نے کہا،’اینڈ ٹو اینڈ 5جی ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے ہم اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ 5جی آلات کا مکمل سلسلہ ڈیویلپ کر رہے ہیں۔ ہیلتھ کیئر، تعلیم، انٹرٹینمنٹ، ریٹیل اور معیشت کے لیے جیو بہترین اپلیکیشن تیار کرے گا۔ اس کی مثال ہے جدید 5جی کنیکٹیڈ ایمبولینس جو سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے ساتھ مل کر ریلائنس جیو تیار کر رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.