the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ٹرائی کے جاری کردہ اعداد و شمار میں انکشاف
نئی دہلی، 13 دسمبر(یو این آئی) ملک کی معروف صنعتکار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو ایک بار پھر 4 جی ڈاون لوڈادسپیڈ کے معاملہ میں اول درجہ پر رہی  ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے ذریعہ جاری ماہ نومبر کےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 24.1 ایم بی پی ایس ناپی گئی  ماہ اکتوبر کے مقابلے اس میں 2.2ایم بی پی ایس کا اچھا ل دیکھنے کو ملا۔ اکتوبر کے مہینے میں جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 21.9 ایم بی پی ایس تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق جیو کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنیوں، ایئر ٹیل اور وی آئی (ووڈا فون۔ آئیڈیا) کی 4 جی اسپیڈ میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ لیکن حسب سابق اس مرتبہ بھی ریلائنس



جیو نے اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ایئر ٹیل اور وی آئی کوزبردست فرق کے ساتھ مات دی۔ نومبرکے مہینے میں جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ ایئر سے 10.2ایم بی پی ایس وی انڈیا سے 7.1ایم بی پی ایس زیادہ رہی۔ ریلائنس نے گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ درج کی ہے۔ اکتوبر کے مقابلے اس کی اسپیڈ میں 0.7ایم بی پی ایس کی معمولی بڑھوتری درج کی گئی۔ ایئر ٹیل لگاتار پچھلے کئی مہینوں سے تیسری نمبر پر بنا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈافون۔ آئیڈیا کی شکل میں کام کررہی ہیں لیکن اپریل، 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعد اد و شمار الگ الگبتاتا تھا۔ مئی کے مہینے سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعدادو شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع کردیئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.